موسمیات محکمہ نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشاسلام آباد (اردوفرسٹ نیوزآن لائن) ملک پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی کر دی۔اب رات کے دس بجے چکے ہیں پنجاب کے اکثر علاقوں میں دھند کے کالے پہاڑ چھاگئے ہیں آج کی طرح صبح ؓبھی دن نکلنے کی کوئی توقع نہیں ہے

محکمہ موسمیات کیمطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تا ہم صبح اور رات میں بعض مقا مات پر دھند پڑنے اور چند مقا مات پر صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا تاہم بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاو?الدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی، جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے،خطہ پوٹھوہار میں بعض مقا مات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے جبکہ صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button