وہاڑی،مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے 4،صوبائی اسمبلی کے 8امیدواروں کو ٹکٹ جاری

سیدساجدمہدی،عرفان دولتانہ اور ملک نوشیرسمیت تمام امیدواران کے ٹکٹ کنفرم

امیدواروں کو ٹکٹ جاریوہاڑی(رپورٹ:رانا عبدالوحید خان)وہاڑی،مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے 4،صوبائی اسمبلی کے 8امیدواروں کو ٹکٹ جاری،سیدساجدمہدی،عرفان دولتانہ اور ملک نوشیرسمیت تمام امیدواران کے ٹکٹ کنفرم۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی الیکشن سیل مسلم لیگ ن سینیٹرالحاج محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے دیگر امیدواران کی طرح ضلع وہاڑی کے چار قومی اور آٹھ صوبائی اسمبلی کے لیگی امیدواران حلقہ این اے 156بوریوالا سے صوبائی وزیرچوہدری نذیراحمد آرائیں،حلقہ این اے 156ساہوکا،لڈن،ماچھیوال سے سیدساجد مہدی سلیم شاہ۔حلقہ این اے 158وہاڑی سابق وفاقی وزیر محترمہ تہمینہ دولتانہ،جبکہ میلسی حلقہ این اے 159سے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سعیداحمد خان منیس کو شیر کے نشان پر ن لیگ کا ٹکٹ جاری کردیا گیاہے

ضلع وہاڑی کی صوبائی اسمبلی کے 8امیدواران،صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 229گگومنڈی سے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی231شہر بوریوالا سے سردار خالد محمود ڈوگر،صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی230سے میاں عرفان عقیل دولتانہ،صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی232ماچھیوال سے ملک نوشیراحمد لنگڑیال،صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی233وہاڑی سے میاں ثاقب خورشید،،صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی234 سے نعیم خان بھابھہ،،صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی235سے میاں خالق نواز آرائیں،جبکہ،صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی236سے آصف سعید خان منیس کوشیر کے نشان پر مسلم لیگ ن نے الیکشن لڑے کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button