دیوان بابا حاجی شیرؒ کےسالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات جاری ،سجادہ نشین دربار عالیہ دیوان پیر غلام رسول

دیوان بابا حاجی شیر

 

ساہوکا(نامہ نگار)برصغیرپاک و ہندپہلے روحانی بزرگ دیوان بابا حاجی شیرؒچاولی المشائخ کی سالانہ تین روزہ تقریبات کے پہلے روزچادرپوشی،دوسرے روز محفل نعت وسماع جبکہ تیسرے اور آخری روزرات کوختم شریف اور رسم چراغاں سے عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہونگی۔ان خیالات کا اظہارسجادہ نشین دربار عالیہ بابا حاجی شیرؒ دیوان پیرغلام رسول اویسی نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

 

 

دیوان بابا حاجی شیر

 

انہوں نے کہا کہ تین روزہ تقریبات میںمریدین،زائرین،عقیدت مندوں،سیاسی وسماجی اور صحافتی حلقوں سے معززین علاقہ کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے ۔دریں اثنا ء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنصورامان کی ہدایات پر سالانہ عرس بابا حاجی شیر ؒ دیوان کے دوران

 

 

دیوان بابا حاجی شیر

 

 

فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،9جولائی سے 11جولائی تک جاری رہنے والے عرس کے دوران سینکڑوں وہاڑی پولیس اور ٹریفک پولیس کے نوجوان روڈز،لنگر خانوں چوکوں چراہوں اور قبرستانوں میں ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔

 

 

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button