spot_img

ای پیپر

ویڈیو گیلری

اب زیادہ پانی آئے گا تو زیادہ پیسہ آئے گا۔۔ پانی ذخیرہ کرنے پر اب پنجاب حکومت آپ کو ---

بلاگ

قیمتی جائیداد کاغیرشادی شدہ یتیم نوجوان اکلوتامالک گھرمیں مردہ حالت میں پایا گیا

قیمتی جائیداد کاغیرشادی شدہ یتیم نوجوان اکلوتامالک گھرمیں مردہ حالت میں پایا گیا۔کزنزنے تمام جائیداد اپنے نام کرواکر رکھی تھی اور رقم کے مطالبہ پر غیر شادی شدہ یتیم کزن کو اسکے گھر میں قیدکرکے رکھا ہواتھا،مرحوم لاوارث کزن کو رات کی تاریکی میں مقامی پولیس کی ملی بھگت سے رات کو تین بجے دفنادیاگیا۔کیوں؟اہلیان علاقہ کا سوال

 

ساہوکا(منیراحمد ڈاہر)قیمتی جائیداد کاغیرشادی شدہ یتیم نوجوان اکلوتامالک گھرمیں مردہ حالت میں پایا گیا۔کزنزنے تمام جائیداد اپنے نام کرواکر رکھی تھی اور رقم کے مطالبہ پر غیر شادی شدہ یتیم کزن کو اسکے گھر میں قیدکرکے رکھا ہواتھا،مرحوم لاوارث کزن کو رات کی تاریکی میں مقامی پولیس کی ملی بھگت سے رات کو تین بجے دفنادیاگیا۔کیوں؟اہلیان علاقہ کا سوال

تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی کی تحصیل بوریوالاکے علاقہ تھانہ ساہوکا نزددیوان بابا حاجی شیر چک نمبر 315/،ای بی میں معروف سماجی شخصیت اڈہ انچارج تاج محمد جھبیل سویٹ شاپ والے مرحوم نے ساری زندگی محنت مزدوری کرکے اپنے اکلوتے بیٹے عاشق حسین کیلئے وراثت میں کروڑوں روپے کی جائیداد چھوڑی تھی،عاشق حسین کی والدہ بھی بچپن میں اسکو داغ جدائی دے گئی تھی والد تاج محمد کی وفات کے بعد اسکی قیمتی جائیداد پر اسکے کزن خالد حسین اور خادم حسین چچاراجہ قلفیاں والاکا جی للچاے لگا ذرائع کا بتانا ہے کہ انہوں اپنے سگے کزن کو طرح طرح کے لالچ دیکر ایک ایکڑقیمتی زرعی زمین،بوریوالاساہوکا روڈ اڈہ چک نمبر 315پر قیمتی کمرشل دکانیں تین رہائشی پلاٹ،چار بھینسیں مفت میں اپنے نام کرواکر قبضہ جمالیاجب مرحوم چچازاد عاشق حسین نے شدت سے اپنی جائیداد واپسی یا مکمل رقم کا مطالبہ کیاتواسکے کزن خادم حسین اور خالد حسین چچاراجہ نے اسکو اسکی گھرمیں قیدی بنادیاجوکہ لاوارث ہی وفات پاگیااسکی موت کا تین چار دن بعد معلوم ہواتوتفتیش کرنے کی بجائے رات کی تاریکی میں تھانہ ساہوکا مقامی پولیس نے خاص ڈیلر کے ذریعے معاملات طے کرکے مٹھی گرم ہونے پررات تین بجے ہی دفن کفن کرواکر معاملہ نمٹادیا،اہلیان علاقہ میں چہم گویاں جاری ہیں کہ نوجوان عاشق حسین ولد تاج محمد جھبیل جسکا اب دنیا میں کوئی والی وارث نہ بچا ہے کی کروڑوں روپے مالیتی جائیداد ہتھانے کے بعد اسکے کزنزنے اسکو بڑے طریقے سے راستہ سے ہٹاکر اپنی وقتی دنیا تو بنالی مگر آخرت میں سب حساب دینا پڑے گا؟

spot_img
spot_img