ٹریفک حادثہ میں جاں بحق سیاسی گھرانے کا نوجوان سپرد خاک نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت
ٹریفک حادثہ میں جاں بحق سیاسی گھرانے کا نوجوان سپرد خاک نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت
ساہوکا(نامہ نگار)ٹریفک حادثہ میں جاں بحق سیاسی گھرانے کا نوجوان سپرد خاک نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بوریوالا کے رہائشی نوجوان اپنی کار پر سوار ہوکر 37پھاٹک سے گزررہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں گلبرگ کالونی بوریوالا کے رہائشی نوجوان عبداللہ ولد صغیر احمد ڈوگر موقع پر ہی فوت ہوگیا
اور اسکی کار تباہ ہوگئی مرحوم شہر کے معروف سیاسی گھرانے کا نوجوان بتایا گیا ہے مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیاگیا اس کی اچانک موت پر علاقہ بھرمیں کہرام مچ گیا والدین اور عزیز واقارب روروکر بے بس ہوچکے تھے