یاض عرف راجواور رمضان عرف جانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ
سے ہلاک ہوگئ
ساہوکا(منیراحمد ڈاہر سے)تھانہ گگو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ،قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر 72 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ دو ڈاکو ہلاک ریاض عرف راجواور رمضان عرف جانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں
تفصیلات،پولیس ذرائع کے مطابق پاکپتن جیل سے ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں تفتیش کے لئے دو انتہائی خطرناک ملزمان کو لایا جارہا تھا کہ تھانہ گگو کی حدود 217 ای بی کے قریب انکے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکووں نے ملکہ ہانس میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار کے علاوہ گگومنڈی میں دوران واردات تین معزور بچوں کے باپ کو بھی دوران واردات قتل کیا تھا ہلاک ملزمان رمضان عرف جانی اور ریاض عرف راجو 415/ای بی کے رہائشی اور 72مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے نعشیں ہسپتال منتقل کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے
منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں