بااثر افراد نے بیوہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا

ساہوکا(نامہ نگار)بیوہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کے پلاٹ پر قبضہ کر نے والے ظالموں پر مقدمہ درج،بیوہ خاتون زبیدہ بی بی کی ڈی پی او ہاڑی عیسیٰ خان کو دعائیں۔تفصیل کے مطابق نواحی گاوں 511 ای بی ڈلن بنگلہ بورے والا کی رہائشی بیوہ خاتون زبیدہ بی بی نے اپنے بچوں کے ساتھ اردوفرسٹ کوبتایا تھا کہ نذیر نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ میرے 1 کنال کے پلاٹ واقع ڈلن بنگلہ پر زبردستی قبضہ کر کے چار دیواری تعمیر کر لی تھی قبضہ کی اطلاع ملنے پر میں اپنے بیٹے کے ساتھ موقع پر پہنچی تو نذیر اور اس کے ساتھیوں نے مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی اطلاع میں نے 15 پر دی تو ڈلن بنگلہ چوکی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی تمام تر حالات کا جائزہ لیکر پولیس نے کارروائی کرکے مظلوم کو اس کا رہائشی پلاٹ قابضین سے واپس کروا دیا اور ملزمان نذیر اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردگیا۔

تشدد کا نشانہ بنایا

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button