شدید گرمی کی لہر مویشی پال حضرات جانوروں کے لیے مناسب سائے اور تازے ٹھنڈے پانی کا انتظام یقینی بنائیں۔ ویٹرنری ڈاکٹر محمد زبیر
شدید گرمی کی لہر مویشی پال حضرات جانوروں کے لیے مناسب سائے اور تازے ٹھنڈے پانی کا انتظام یقینی بنائیں۔ ویٹرنری ڈاکٹر محمد زبیر
ساہوکا(نامہ نگار)شدید گرمی کی لہر مویشی پال حضرات جانوروں کے لیے مناسب سائے اور تازے ٹھنڈے پانی کا انتظام یقینی بنائیں۔ ویٹرنری ڈاکٹر محمد زبیر
تفصیل کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹرساہوکا محمد زیبرکمبوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت گرمی کی شدید لہر نے پورے ملک بالخصوص جنوبی پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے گرمی کی اس لہر سے اپنے قیمتی جانوروں کے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کو مویشی پال حضرات یقینی بنائیں اپنے جانوروں کو سایہ دار جگہ پر رکھیں ان کو دھوپ سے بچائیں اور ان کے پینے کے لیے تازہ ٹھنڈے پانی کا انتظام ہر وقت رکھیں جانوروں کو چرائی کے لیے صبح نو بجے سے پہلے اور شام کو چھ بجے کے بعد لے کر جائیں جانوروں کی جگہ پر پنکھوں کا انتظام لازمی کریں اور جانوروں کو لو لگنے کی صورت میں ان کے سر پر ٹھنڈا پانی ڈالیں اگر کسی جانور کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہو جائے تو قریبی ویٹرنری ہسپتال کے عملہ سے رابطہ کریں۔
اس موقع پرڈاکٹر محمد جمیل،ڈاکٹر مختاراحمد،ڈاکٹرمزمل حسین،ڈاکٹر محمد اعظم،ڈاکٹر محمد اشفاق چوہدری،ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈاکٹر نوید طفیل بھی موجود تھے