سرقہ بالجبر میں ملوث افتخار عرف کھاری گینگ کے 4ارکان افتخار عرف کھاری،تصور حسین،محمد فیصل اور اسد کو گرفتار کرلیاگیا

سرقہ بالجبر میں ملوث افتخار عرف کھاری گینگ کے 4ارکان افتخار عرفکھاری،تصور حسین،محمد فیصل اور اسد کو گرفتار کرلیاگیا

کھاری،تصور حسین،محمد فیصل اور اسد کو گرفتار کرلیاگیا

ساہوکا (منیراحمد ڈاہر سے) پولیس تھانہ ساہوکا نے کاروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر کے افتخار عرف کھاری گینگ کے 4ارکان کو گرفتار کر لیا ملزمان سےلاکھوں روپے نقدی 2موبائل۔ 1رائفل 44بور1عدد پسٹل برآمد مال مسروقہ مالکان کے حوالے کردیا گیا ۔ڈی ایس پی بوریوالا عمر فاروق خان بلوچ کی پریس کانفرنس ۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی بوریوالا عمر فاروق خان بلوچ نے تھانہ ساہوکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

محمد عیسیٰ خان سکھیرا کی ہدایات پر ساہوکا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او بوریوالا کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ساہوکا شاہد اسحاق گجر کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالستار کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر میں ملوث افتخار عرف کھاری گینگ کے 4ارکان افتخار عرف کھاری،تصور حسین،محمد فیصل اور اسد کو گرفتار کرلیاگیا اس گینگ کا ایک ممبر تصور جو کہ چک نمبر

315ای بی پر ایک پٹرول پمپ پر ملازمت کرتا تھا جس نے اپنے انہیں گینگ کے ساتھیوں کو بلا کر اسی پٹرول پمپ پر واردات کروائی دی دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ملزمان سے 4

مقدمات میں مال مسروقہ 242000 لاکھ نقدی 2عدد موبائل مالیت 20000ہزار روپے ایک عدد رائفل 44بور ایک عدد پسٹل برآمد کیا گیا ایس ڈی پی او بوریوالا عمر فاروق خان بلوچ نے پریس کانفرنس کے دوران مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی معافی کے لائق نہیں ان کو سخت سے

سخت سزا دلوائی جائے گی سرکل بوریوالا کے شہریوں اور میڈیا کے تعاون سے علاقہ کو کرائم فری بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اہل علاقہ نے پولیس کی بہترین کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس موقع پرہیڈ محرر تھانہ ساہوکامحمد سلیم خان بلوج،سپاہی ملک محمد نواز،محمد سجاد، مقامی صحافی محمدآصف چوہدری محمد ریاض چوہان منیر احمد ڈاہر،محمد بخش بھٹی ،سیکیورٹی آ فیسر سجاد اکبرودیگر درجنوں افراد بھی موجود تھے۔

عرفکھاری،تصور حسین،محمد فیصل اور اسد کو گرفتار کرلیاگیا

0

مال مسروقہ 242000 لاکھ نقدی 2عدد موبائل مالیت 20000ہزار روپے ایک عدد رائفل 44بور ایک عدد پسٹل برآمد کیا گیا

User Rating: 4.6 ( 1 votes)

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button