ساہوکامیں نگہبان رمضان پیکیج کے تحت 1261 سے زائد راشن بیگز مستحق افراد میں انکی دہلیز پر تقسیم

 

ڈپٹی کمشنرمحمد آصف شاہ کی زیرنگرانی،اے سی بوریوالہ عبدالباسط صدیقی کی سرپرستی میں یونین کونسل ساہوکا اور مضافات

 

 

 

ساہوکا(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پررمضا ن المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہے اورنگہبان رمضان پیکیج کے تحت ضلع وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرمحمد آصف شاہ کی زیرنگرانی،اے سی بوریوالہ عبدالباسط صدیقی کی سرپرستی میں یونین کونسل ساہوکا اور مضافات کی آبادیوں موضع بھٹیاں،چک نمبر40کے بی،بستی واہگہ اور ساہوکا آبادی کے تمام محلوں میں

سرکاری عملہ شہزاد بشیروہنیوال،DDLGوہاڑی،راؤفیصل اسلم اے ڈی ای جی بوریوالہ کی سخت ہدایات پر سیکرٹری یونین کونسل ساہوکا چوہدری اظہر خالد نے

دیگر عملہ کے ہمراہ 1261 مستحق افراد کو راشن بیگز مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچادیئے گئے ہیں اور ابھی تک راشن بیگز آنے کا سلسلہ جاری ہے جو کہ مستحق افراد کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button