ایس ایچ او ساہوکا ملک مبشر نے دیہاتی کو خطرناک ناجائز اسلحہ سمیت پکڑلیا

ساہوکا پولیسساہوکا (منیراحمد ڈاہر سے) ایس ایچ او ساہوکا ملک مبشر نے دیہاتی کو خطرناک ناجائز اسلحہ سمیت پکڑلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان سکھیراکے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ ساہوکا کے ایس ایچ او ملک مبشر حسین اعوان نے سرکل انچارج ڈی ایس پی بوریوالاظفراقبال ڈوگرکی سخت ہدایات پر سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کی مہم جاری کررکھی ہے

اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ ساہوکا کی ٹیم نے انکی زیر نگرانی ساہوکا کڑکو پل پر دوران ناکہ بندی پڑتال جرائم پیشہ افراد کی مہم کے دوران مشکوک ہونے پر نواحی بستی غلام فرید عاکوکا کے رہائشی محمد ندیم ولد شبیر احمد قوم گجر سکنہ بستی غلام فرید عاکوکا کو پکڑا تو اس سے ناجائز خطرناک رائفل سیون ایم ایم اے بمعہ گولیاں برآمد موقع سے برآمد کرتے ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابندسلاسل کردیا۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button