اہلیان چک 311ای بی کے نوجوانوں نے اپنے گائوں کے درینہ بنیادی سلگتے مسائل کو حل کرنے کیلئےـ” روشن خیال ـ”تنظیم کا قیام عمل میں لاکر فلاحی کاموں کا آغاز کردیا،گائوں میں پڑے کوڑاکرکٹ کے ڈھیروں کی صفائی کروادی،تباہ شدہ سیوریج کی بحالی کیلئے حکومتی اور سیاسی بااثر افراد سے رابطے شروع،ثاقب حسین نمبردار”روشن خیال "تنظیم کے چیئرمین منتخب
اہلیان چک 311ای بی کے نوجوانوں نے اپنے گائوں کے درینہ بنیادی سلگتے مسائل کو حل کرنے کیلئےـ” روشن خیال ـ”تنظیم کا قیام عمل میں لاکر فلاحی کاموں کا آغاز کردیا،گائوں میں پڑے کوڑاکرکٹ کے ڈھیروں کی صفائی کروادی،تباہ شدہ سیوریج کی بحالی کیلئے حکومتی اور سیاسی بااثر افراد سے رابطے شروع،ثاقب حسین نمبردار”روشن خیال "تنظیم کے چیئرمین منتخب
ساہوکا(نامہ نگار)اہلیان چک 311ای بی کے نوجوانوں نے اپنے گائوں کے درینہ بنیادی سلگتے مسائل کو حل کرنے کیلئےـ” روشن خیال ـ”تنظیم کا قیام عمل میں لاکر فلاحی کاموں کا آغاز کردیا،گائوں میں پڑے کوڑاکرکٹ کے ڈھیروں کی صفائی کروادی،تباہ شدہ سیوریج کی بحالی کیلئے حکومتی اور سیاسی بااثر افراد سے رابطے شروع،ثاقب حسین نمبردار”روشن خیال "تنظیم کے چیئرمین منتخب۔تفصیلات کے مطابق ساہوکا کے نواحی گائوں چک نمبر 311ای بی کے گلی محلوں میں روزبروز بڑھتے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں ،سیوریج کےنظام کی تباہی ،اور پینے کیلئے صاف پانی کی عدم فراہمی سے اہلیان علاقہ تنگ آچکے تھے کہ اسی گائوں کے چندسنجیدہ نوجوانوں
ثاقب حسین نمبردار،نذرخان،شبیر خان ہانس ،ظہیرحسین جوئیہ،ڈاکٹر محمداقبال انجم،رائے محمد سجاد،محمد افضل چوہان،حسنین اسلم،مبشر حسین جوئیہ،عبدالستار ودیگراہل گائوں نے ایک غیر سیاسی فلاحی تنظیم”روشن خیال”تنظیم کی بنیاد رکھ کر فوری سلگتے مسائل کو حل کرنے کی خاطر کمرکس لی ۔چک کے ان نوجوانوں نےاپنے خرچے پر سب سے پہلے پورے چک میں پڑے گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو ہیوی کرین کے ذریعے اٹھاکر گائوں سے باہر لیجاکر ٹھکانے لگایااور گائوں کو صاف ستھرا کردیاگیا،
اسی طرح اپنی مدد آپ کے تحت چک نمبر 311ای بی کا تباہ شدہ سیوریج نظام کو جزوی طور پر بحال کیااورپورے چک کے سیوریج کے نظام کو مستقل بنیادوں پر حل کیلئے مختلف پلیٹ فارمز پر آواز بلندکرنا شروع کردی ہے ۔
چک نمبر 311ای بی کی "روشن خیال”فلاحی تنظیم کے عہدیداران ،ممبران چیئرمین ثاقب حسین نمبردار،وائس چیئرمین نذر خان،صدر شبیر خان ہانس،نائب صدر ظہیرخان جوئیہ،نائب صدر دوئم ڈاکٹر محمد اقبال انجم رپورٹرٹی وی نیوز چینل،جنرل سیکرٹری محمدحسنین اسلم،فنانس سیکرٹری رائے محمد سجاد،اسسٹنٹ فنانس سیکرٹری محمد افضل چوہان،انفارمیشن سیکرٹری عبدالستار،سوشل میڈیا سیکرٹری مبشر حسین جوئیہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہماری تنظیم روشن خیال ایک فلاحی غیر سیاسی جماعت ہے
ہم بلاتفریق اہل گائوں کے سماجی اور اخلاقی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں گے،انہوں نےکہا کہ ہمارے گائوں کا سب سے بڑاعوامی مسئلہ پینے کیلئے صاف پانی کی عدم فراہمی ہے ہمارے گائوں کا زیر زمین پانی انتہائی خراب اور زہر آلود ہوچکاہے اور پینے کے قابل نہ ہے شہری آلودہ پانی پیکر کر مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، ہم اپنے حلقہ کے ایم این اے سید ساجدمہدی سلیم شاہ،اور اسسٹنٹ کمشنر بوریوالاسے مطالبہ کرتے ہیں کہ اہل چک نمبر 311ای بی کے عوام کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹرفلٹریشن کاپلانٹ نصب کروایاجائے۔