قومی اداروں کیخلاف تقاریرکرنے پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کے خالد نثار،عائشہ نذیر،عارفہ نذیر ودیگر9کی عبوری ضمانتیں منظور
بورے والا(منیراحمد ڈاہر سے)بغیر اجازت ورکرکنونشن جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے امیدواروں اور اہم راہنماوں سمیت 13 نامزد اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج نے 9 نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بورے والا کے ایس ایچ او خالد محمود کی مدعیت میں پی ٹی آئی کی امیدوار این اے 156 عائشہ نذیر جٹ،امیدوار پی پی 229 ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ،امیدوار پی پی 231 بیرسٹر خالد نثار ڈوگر،شہباز ڈوگر،شانی ڈوگر،راشد عظیم،فرقان یوسف کھوکھر،رضوان بھٹی،ندیم سندھو،صابر اعوان،شہباز قریشی،علی سفیان سلدیرا