قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی تیاریاں شروع کر نے اور نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیاہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی تیاریاں شروع کر نے اور نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیاہے۔

نئے کھلاڑیوں

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بابراعظم اور محمد رضوان کو 2، 2 میچوں میں آرام دینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ5 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں دونوں کھلاڑیوں کو تین تین میچز کھیلائے جائیں گے۔اگلے سال جون اورجولائی میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کرکٹ ورلڈ کپ ہونا ہے، اسی کی تیاری کیلئے ٹیم مینجمنٹ نے یہ فیصلہ لیاہے، ٹیم مینجمنٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمرز کو موقع دینے کا فیصلہ کیاہے، اس سیریز میں روٹیشن پالیسی اپنانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے، جس کے تحت کسی میں رضوان اور کسی میں بابرکھیلیں گے۔

میٹنگز میں بات ہوئی کہ بابر اور رضوان تین ساڑھے تین سال سے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کیلئے اننگ شروع کر تے آرہے ہیں،لیکن اب جو پالیسی بنی ہے اس کے مطابق صائم ایوب کو سپلشسٹ بیٹسمین کے طور پر آزمایا جائے گا، کسی میچ میں ان کے ساتھ بابراعظم اوپنگ کریں گے، جس میں بابراعظم ہوں گے تو رضوان ون ڈاون آئیں گے، اگر صائم ایوب کے ساتھ رضوان اوپنگ کریں گے تو بابراعظم ون ڈاون آئیں گے،جبکہ فخر زمان کو چوتھے نمبر جبکہ افتخار احمد کو پانچویں اور معین خان کے بیٹے اعظم خان کو چھٹے نمبر پر کھلایا جائے گا۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button