پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7کروڑ23لاکھ 10ہزار 582ہو گئی۔

پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7کروڑ23لاکھ 10ہزار 582ہو گئی۔

لاہور(آن لائن اردو فرسٹ نیوز) پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7کروڑ23لاکھ 10ہزار 582ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 2018کے مقابلے ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ16لاکھ 37ہزار 811ووٹرز کا اضافہ ہوا،دستاویزات کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 3کروڑ87لاکھ 20ہزار 67ہے،خواتین ووٹرز کی تعداد 3کروڑ59لاکھ 90ہزار 515ہے،دستاویزات کے مطابق 2018کے مقابلے پنجاب میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد میں 65لاکھ 98ہزار 141کا اضافہ ہوا،مرد ووٹرز کی تعداد میں 50لاکھ 39ہزار 670کا اضافہ ہوا۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب کے 41اضلاع میں سب سے زیادہ ووٹرز کی تعداد ضلع لاہور کی ہے،لاہور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 67لاکھ 24ہزار 633ہے،ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button