ملتان سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان2024داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30جنوری تک توسیع کردی

ترمیمی شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم30جنوری،ڈبل فیس کے ساتھ 7فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ 12فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے،پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے ترمیم شدہ شیڈول جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

 

ملتان(نامہ نگار)ملتان سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان2024داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30جنوری تک توسیع کردی۔پنجاب تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کمیٹی نے تاریخ کی توسیع کی منظوری دے دی،جس کے بعد ادارے اور امیدوار سنگل فیس کے ساتھ اپنے فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ترمیمی شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم30جنوری،ڈبل فیس کے ساتھ 7فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ 12فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے،پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے ترمیم شدہ شیڈول جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

موسم سرما کی چھٹیوں کے بعدہزاروں طلبہ وطالبات ایسے تھے جوچھٹیوں کی وجہ سے اپنا داخلہ فارم جمع نہیں کرواسکے۔20جنوری آخری تاریخ ہونے پرسرکاری ونجی کالجز میں اور بورڈآفس میں داخلہ فارم جمع کروانے والوں کا رش لگا رہاتاہم ملتان تعلیمی بورڈ کی طرف سے داخلہ فارم شیڈول میں توسیع کے بعدطلبہ وطالبات نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button