پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء وطالبات کی فیسوں میں اضافے کافیصلہ کرلیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

پانچویں تک فی طالب علم650جبکہ آٹھویں تک700فی طالب علم،اسلامیہ پبلک سکول۔علی پبلک سکول، اور دی ہیڈ وے سکولز کو ملاکریں گے،پارٹنر سکولز انتظامیہ کی طرف سے پچھلے 2/2سال سے سکولز نہ آنے والے طلبہ و طالبات کی فیسیسیں بھی وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے

 

وہاڑی (نامہ نگار)پارٹنر سکولوں کا مطالبہ تسلیم،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء وطالبات کی فیسوں میں اضافے کافیصلہ کرلیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سطح پر پیف پارٹنر سکولز میں زیر تعلیم لاکھوں طلبا کی فیسوں کی مد میں معاوضہ بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے پرائمری طلبا کی ٹیوشن فیس کی ادائیگی کیلئے معاوضہ 100 روپے بڑھانے کا امکان ہے، مڈل سکولز میں زیر تعلیم طلبا کی فیسوں کی ادائیگی کیلئے معاوضہ 50 روپے بڑھانے کا امکان ہے۔سکول فیس کے اضافے کے بعد پرائمری سکول کے طلبا کی فیس 650 اور مڈل کی 700 روپے ہوجائے گی فیس اضافہ کے ساتھ پیف پارٹنر سکولوں کو حکومت کیجانب سے ادا کی جائی گی۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

واضح رہے کہ اس وقت پرائمری اسکول کی فیس 550 روپے ہے اور مڈل کی فیس 650 روپے مقرر ہے جبکہ پنجاب بھر میں پیف پارٹنر سکولوں کی تعدادآٹھ ہزار کے قریب ہے۔واضح رہے کہ پارٹنر سکولز انتظامیہ کی طرف سے پچھلے 2/2سال سے سکولز نہ آنے والے طلبہ و طالبات کی فیسیسیں بھی وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button