محکمہ تعلیم کے فرضی داخلوں کی وجہ سے پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ بچے سکولوں سے باہر، وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ

اسلام آباد (اردوفرسٹ نیوز آن لائن) پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے سکول جانے سے محروم ہیں وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں رپورٹ 22-2021 کے ڈیٹا پر تیار کی گئی ہے جو پیر کے روز جاری کی جائیگی

 

 

 

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں جبکہ سندھ میں 76 لاکھ 30 ہزار، کے پی میں 36 لاکھ 30 ہزار اور بلوچستان میں 31 لاکھ 30 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں، وفاقی دارالحکومت میں 8 لاکھ بچے سکول نہیں جا رہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 39 فیصد بچے مختلف وجوہات کی بنائپر سکول نہیں جا رہے جبکہ سب سے زیادہ بلوچستان میں 65 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، بلوچستان کی نسبت خیبر پختونخوا کا تعلیمی معیار بہتر ہے کے پی کے میں 30 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق 2016 اور 2017 میں 44 فیصد بچے سکولوں سے باہر تھے جبکہ 2021 اور 2022 میں 39 فیصد بچے سکول نہیں جا رہے انٹر کی سطح پر دیکھا جائے تو 60 فیصد بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں جبکہ میٹرک، مڈل اور پرائمری سطح پر بالترتیب 44 فیصد، 30 فیصد اور 36 فیصد بچے سکول نہیں جا رہے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button