آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ:پاکستان نے افغانستان کو 181رنز سے ہرادیا

پاکستان نے افغانستان کو 181رنز سے ہرادیامشرقی لندن: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے ہرادیا۔

 

جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی اوپنر شاہ زیب خان 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 106 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان سعد بیگ نے 55 رنز بنائے، ریاض اللہ 46 اور عبید شاہ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے چار اور بشیر احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 103 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔

نعمان شاہ 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سہیل خان اور رحیم اللہ نے 20، 20 رنز بنائے جبکہ حسن عیسیٰ خیل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسکے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی طرف سے عبید شاہ نے 4، محمد ذیشان نے 3، عامر حسن اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی اوپنر شا ہ زیب خان کو عمدہ بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button