بھتیجے کی لڑائی کی صلح کروانے گئے چچااور اسکے کزنوں پر مخالفین کا حملہ،تشدد سے زخمی کردیا،زمیندارپر حملہ آورہونے والے مخالفین کے سات نامزد افراد پر سنگین دفعات کا مقدمہ درج۔
ساہوکا(نامہ نگار)بھتیجے کی لڑائی کی صلح کروانے گئے چچااور اسکے کزنوں پر مخالفین کا حملہ،تشدد سے زخمی کردیا،زمیندارپر حملہ آورہونے والے مخالفین کے سات نامزد افراد پر سنگین دفعات کا مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ساہوکا کے نواحی چک نمبر 317ای بی کے رہائشی معروف زمیندار دیوان پیر نعیم حیدر شاہ ،کزن ،دیوان پیر نصراللہ ،دیوان پیر عطا اللہ اور دیگر علاقہ معززین کے ساتھ بھتیجے محمد عامر کی مخالفین سے لڑائی جھگڑے کی صلح کروانے ان کی بیٹھک پرپہنچے ہی تھے کہ مخالفین نے باہم مشورہ ہوکر صلح کیلئے آنے والے دیوان پیر نعیم حیدر شاہ ،کزن دیوان پیر عطا اللہ،دیوان پیر نصراللہ اور دیگر معززین علاقہ پرحملہ آور ہوگئے تو معززین علاقہ نے بھاگ کر اپنی جان بچائی جبکہ دیوان پیر نعیم حیدر اورانکے کزن دیوان پیر عطا اللہ،دیوان پیر نصراللہ کو پکڑ کر ان کے مخالفین نے ان پر وحشیانہ تشدد کرنا شروع کردیا جس کے نتیجہ میں دیوان پیر نعیم حیدر شدید زخمی ہوگئے جبکہ دیوان پیر عطا اللہ اور نصراللہ کو معمولی چوٹیں آئیں سرکاری ڈاکٹرکی طرف سے میڈیکل رپورٹ آنے پر دیوان پیر نعیم حیدر نے مقامی تھانہ ساہوکا کو اس زیادتی کی درخواست گزارتے ہوئے
موقف اختیار کیا کہ مخالفین کے سات نامزد افراد ،1جاوید ولد عباس ، 2اسلام ولد عباس3،عبدالغفار ولد مرتضی4،اکرام ولدعباس،5بشیرولد مددعلی،6نور ولد غلام قادر،7وقاص ولد عبدالغفاراقوام چاولیانہ ساکنائےچک نمبر 317ای بی دیوان صاحب،نے ہمیں میرے بھتیجے محمد عامر کی لڑاٗئی جھگڑاکی صلح کے بہانے اپنی بیٹھک پربولاکر باہم صلاح مشورہ ہوکر سائل نعیم حیدر اور میرے کزن نصراللہ ،عطا اللہ کو زخمی کردیا ہے ۔اوربتایاکہ مخالفین کے سات نامزدافراد ملزمان ،1جاوید ولد عباس ، 2اسلام ولد عباس3،عبدالغفار ولد مرتضی4،اکرام ولدعباس،5بشیرولد مددعلی،6نور ولد غلام قادر،7وقاص ولد عبدالغفاراقوام چاولیانہ ساکنائےچک نمبر 317ای بی نے ہمیں اپنی بیٹھک پر حبس نے جارکھا گیادرخواست پیش کرتاہوں کاروائی عمل میں لائی جائے۔
جس پر تھانہ ساہوکا پولیس کے ایس ایچ او تھانہ ساہوکا چوہدری روف گجر نے ڈاکٹری نتیجہ آنے پر مدعی درخواست کے بیان پر نامزد ملزمان،1جاوید ولد عباس ، 2اسلام ولد عباس3،عبدالغفار ولد مرتضی4،اکرام ولدعباس،5بشیرولد مددعلی،6نور ولد غلام قادر،7وقاص ولد عبدالغفاراقوام چاولیانہ ساکنائےچک نمبر 317ای بی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی سنگین دفعات،ت پ(iii) 337A۔۔۔ت پ(i) 337A۔۔۔۔148ت پ،149ت پ لگاکر مخالفین کے سات نامزد افراد کے خلاف مقدمہ نمبر219/24درج رجسٹرڈ کرلیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا عمل جاری کردیا گیاہے