لڈن دولتاآبادکے وی آئی محمد یوسف کی ریٹائر منٹ پر وقار تقریب کا اہتمام کیاگیا

لڈن دولتاآبادکے وی آئی محمد یوسف کی ریٹائر منٹ پر وقار تقریب کا اہتمام کیاگیا

محمد یوسف کی ریٹائر منٹ

ساہوکا(منیراحمد ڈاہر سے)لڈن دولتاآبادکے وی آئی محمد یوسف کی ریٹائر منٹ پر وقار تقریب کا اہتمام کیاگیا،مہمانان خصوصی سابق ممبرقومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی نواب ضرغام خان خاکوانی،اے ڈی ایل لائیو سٹاک وہاڑی ڈاکٹرذاکر حسین وہاڑی،ڈپٹی ڈائریکٹربوریوالا ڈاکٹر محمد محسن بھٹی،

سینئر ویٹرنری آفیسرانچارج دولتاآبادسنٹر ڈاکٹرریاض ناصرنے اس تقریب کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ کسی بھی محکمہ سے باعزت ریٹائرمنٹ ایک اعزاز سے کم نہیں ہوتی وہ افرادقابل تحسین ہیں اپنی جوانی سرکاری محکموں میں عوامی خدمت کیلئے صرف کردیتے ہیں کسی بھی محکمہ سے ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہوتاہے

تاکہ نئی نسل کو ان محکموں سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جاسکے۔انچارج دولتاآباد ویٹرنری سنٹرڈاکٹرریاض ناصر نے کہا کہ محمد یوسف وی اے ایک فرض شناس اور بااخلاق سنجیدہ شخص ہیں انہوں نے اپنی سروس میں علاقہ کے مال مویشی پالنے والے افراد کے ساتھ دوستانہ ماحول میں رہے کر بے لوث خدمات سرانجام دیں ہیں اس موقع پرجملہ سٹاف اور مہمانان گرامی سول ویٹرنری ڈسپنسر دولتاآبادمحمد آفسر علی،

آرٹی فیشل ان سیمینیشن ٹیکنیشن ڈاکٹر محمد شاہد اقبال،ویٹرنری اسسٹنٹ ظفراقبال،ویٹرنری اسسٹنٹ ڈاکٹر محمد اقبال،ویٹرنری اسسٹنٹ ڈاکٹر سمیع اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹرلائیو سٹاک وہاڑی، ڈاکٹر سلمان،ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد عدیل،ویٹرنری ڈاکٹر آفیسر ڈاکٹر امجدسمیت علاقہ کی دیگر معززشخصیات نے بھی شرکت کی ریٹائرمنٹ کی تقریب کے موقع پرایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button