چالیس لاکھ روپے کےبقایا بجلی بل کی ریکوری کرنے گئی میپکو ٹیم پر علاقہ زمینداروں کا تشدد،واپڈا اہلکاروں کو پکڑ کر بیٹھالیاپولیس نے زمینداروں سے آزادی دلوائی ،زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج۔ہم نے واپڈاوالوں سے کوئی زیادتی نہیں کی ہے ،ملک ذوالفقار اعوان

میپکو ٹیم پر علاقہ زمینداروں کا تشدد
پاکستان کسان اتحاد کے صدر ملک ذوالفقار اعوان کی فائل فوٹو

 

چالیس لاکھ روپے کےبقایا بجلی بل کی ریکوری کرنے گئی میپکو ٹیم پر علاقہ زمینداروں کا تشدد،واپڈا اہلکاروں کو پکڑ کر بیٹھالیاپولیس نے زمینداروں سے آزادی دلوائی ،زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج۔ہم نے واپڈاوالوں سے کوئی زیادتی نہیں کی ہے ،ملک ذوالفقار اعوان

 

ساہوکا(نامہ نگار)میپکو سب ڈویژن حاجی شیر کی ریکوری ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے رقم چھیننے حبس بے جا میں رکھنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر 9 نامزد 25 نامعلوم زمیندارواں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ،صدر کسان اتحادپاکستان ملک ذوالفقار اعوان بھی مقدمہ میں نامزد ۔تفصیل کے مطابق میپکو سب ڈویژن حاجی شیر کی ٹیم حاجی سرور صدام حسین لعل حسین زاہد بلال وغیرہ ریکوری کے سلسلہ میں گزشتہ روز محمد ظفر سلدیرا سکنہ بستی مونگڑ مراد علی جس کے ذمہ محکمہ کے 3498038 ،مبلغ چونتیس لاکھ اٹھانوے ہزاراڑتیس روپے بقایا جات تھے

میپکو ٹیم پر علاقہ زمینداروں کا تشدد
ایس ایچ او تھاہ ساہوکا چوہدری عبدالروف گجروقوعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے

 

 

ٹیم نے کنکشن منقطع کیا تو ملزمان فخر سلدیرا ظفر عمران عبد الرحمن اکرم عبدالمالک شہزاد جبکہ 25 کس نامعلوم افراد نے صدر کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان کی ایما پر ٹیم کو یرغمال بنا لیا اورمیپکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا میپکو ملازمین سے نقدی چھین لی اور حبس بیجا میں بٹھائے رکھا ساہوکا پولیس نے موقع پر پہنچ کرمیپکو ملازمین کو بازیاب کروایا ساہوکاپولیس نے ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن حاجی شیر محمد تنویر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف 382/109/342/506/148/149 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہےیاد رہے ساہوکا ،جملیرا،کچی پکی ونواحی علاقوں میں کسان اتحاد کے ممبران نے میپکو کے لاکھوں روپے دبا کررکھے ہوئے ہیںاور لاکھوں مالیت کے بل جمع نہیں کروا رہے اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کسان اتحاد کے وہ ممبران جنہوں نے واپڈا میپکوکی لاکھوں کی ریکوری دبا کررکھی ہوئی ہے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےتاکہ ملکی خزانہ کے نقصان کا ازالہ ہوسکے

میپکو ٹیم پر علاقہ زمینداروں کا تشدد
پاکستان کسان اتحاد کے صدر ملک ذوالفقار اعوان میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے

 

 

اس متعلق پاکستان کسان اتحاد کے صدر ملک ذوالفقار نے بتایا کہ واپڈاوالے سیلابی ایریامیں اووربلنگ کرکے کرپشن کرتے ہیں انہوں نے ہمارےکسان کےگھر کی چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیاہے ہم نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس کاتھانہ ساہوکا میں مقدمہ درج ہواہے

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button