محمد اسلم فاروقی جمعیت علماء اسلام تحصیل بوریوالاکے جنرل سیکرٹری منتخب
ضلع بھر کے کارکنان کی مبارک بادپیش،نوٹیفیکیشن جاری
محمد اسلم فاروقی جمعیت علماء اسلام تحصیل بوریوالاکے جنرل سیکرٹری منتخب،ضلع بھر کے کارکنان کی مبارک بادپیش،نوٹیفیکیشن جاری۔
محمد اسلم فاروقی جمعیت علماء اسلام تحصیل بوریوالاکے جنرل سیکرٹری منتخب،ضلع بھر کے کارکنان کی مبارک بادپیش،نوٹیفیکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام تحصیل بوریوالا کی مجلس عاملہ اور مجلس عمومی کا ایک اجلاس زیر صدارت قاری شاہ محمد ربانی منعقد ہواجس میں تحصیل بھر کے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان،ٹکٹ ہولڈر جمعیت علماء اسلام برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 231بوریوالامحمد عثمان یونس، مولانا محمد اسلم فاروقی،قاری محمد شفیق صاحب، قاری نعمان،محمد طارق،قاری عبداللطیف،مزمل حسین،منیر احمد ڈاہر،حافظ محمد احسان،مولانا عبدالرحمان،محمد احمد خان جملیرا،مفتی محمد آصف آف نادر ولی سمیت دیگر نے بھر پور شرکت کی
اجلاس میں محمد اسلم فاروقی کو متفقہ طور پر جمعیت علماء اسلام تحصیل بوریوالا کا ناظم عمومی،محمدعثمان یونس کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری،قاری محمد شفیق کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اول،جبکہ قاری نعمان کو ایڈشنل جنرل سیکرٹری دوئم منتخب کیا گیا