عوام اور پولیس میں موجود شکایات کے خاتمے فوری انصاف کی عوامی دہلیزپر فراہمی کھلی کچہری سے ہی ممکن ہے۔محمد عیسیٰ خان ڈی پی او وہاڑی

عوام اور پولیس میں موجود شکایات کے خاتمے فوری انصاف کی عوامی دہلیزپر فراہمی کھلی کچہری سے ہی ممکن ہے۔محمد عیسیٰ خان ڈی پی او وہاڑیمحمد عیسیٰ خانساہوکا(منیراحمد ڈاہر سے)تفصیلات کے مطابق عوام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی جانب سے سرکل لیول پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے. اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے پبلک سروس ڈیلیوری اور دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے بوریوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس دوران ایس ڈی پی او بوریوالا محمد ظفر ڈوگر اور سرکل بوریوالا کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے شہریوں کی شکایات/مسائل سنے اور کچھ مسائل تو موقع پر حل کر دئیے جبکہ کچھ کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے. سرکل وائز کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور یہ باور کروانا ہے کہ کوئی آفیسر خود چل کر ان کے پاس آیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور جرائم کے خاتمہ میں شہری بھی اپنے حصہ کی شمع روشن کریں۔ محمد ظفر ڈوگرتاجران اپنے کاروباری مراکز پر چوکیدار اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات لگوائیں۔ دیہی علاقوں میں ٹھیکری پہرہ کا نظام بہتر کیا جائے۔ کرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات میں ہم نے یہ انیشیٹو لیا کہ تفتیشی افسر موقع پر پہنچ کر خود درخواست لے کر مقدمہ کا اندراج کرنے کے بعد ایف آئی آر بذریعہ واٹس ایپ سینڈ کرتا ہے۔ آپ سب اس چیز کے گواہ ہیں کہ ضلع وہاڑی میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران کرائم اور منشیات کے حوالے سے واضح کمی واقع ہوئی ہے اور ہم اس میں مزید بہتری لا رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب جناب محسن نقوی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تھانہ جات کے فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ کو علیحدہ کیا جا رہا ہے تاکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کو فرینڈلی اور سوفٹ ماحول نظر ائے۔ وہاڑی پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کے لیے سر بکف ہے۔ پولیس کے پاس 90 فیصد مسائل لین دین کے ہوتے ہیں لہذا کسی لالچ میں آکر یا زیادہ منافع کی خاطر کسی فراڈیے کو پیسے، زمین یا جمع پونچی نہ دیں اور ہمیشہ کاروباری لین دین کی پراپر ڈاکومنٹیشن کی جائے۔

ڈاکٹر عثمان انورکسی سے بھی جیولری، موٹر سائیکل، کباڑ، موبائل فونز، یا دیگر سامان سستا سمجھ کر نہ خریدیں ہو سکتا ہے وہ چوری کا ہو جس وجہ سے آپ مشکل میں پھنس جائیں۔ اور کسی بھی کریمنل کی سفارش یا سپورٹ نہ کی جائے ضلع وہاڑی کو امن کا گہوارہ بنانے میں پولیس کا ساتھ دیں۔ ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے مزید کہا کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button