چندہ اکٹھاکرنے کیلئےلائوڈسپیکرکا استعمال کرنے کے الزام میں دوامام پیش مساجد اور شادی شدہ لڑکی کواغواکرنے والےپانچ افرادکے خلاف مقدمات درج

خلاف مقدمات درج

 

 

ساہوکا(نامہ نگار)مساجد کے بھاری بجلی بلزکی ادائیگی کیلئے اہل محلہ سے لائوڈ سپیکر کا استعمال کرنے کے الزام میںمتعدد آئمہ مساجد کےخلاف مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق مقامی ساہوکا پولیس نے ماجھی جملیرا کی جامعہ مسجد رجب علی جملیراکے امام مسجدمحمد سلیم ،داد جملیرا کی جامعہ مسجدکے امام مسجد محمد رفیق کے خلاف واپڈ کی طرف سے مساجد کو بھاری بجلی بلز آنے پر اہل محلہ سے چندہ مانگنے کیلئے لائوڈسپیکرکا استعمال کرنے کے الزام میںسائونڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ۔

 

ساہوکا(نامہ نگار)شادی شدہ لڑکی اغوا کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 307ای بی کا رہائشی نیامت علی بسلسلہ محنت مزدوری اسلام آباد گیاہو اتھاگھرمیں اسکی اہلیہ مسماۃ(ک)موجود تھی کہ اسی دوران مسمیان سعید،کاشف پسران دار،سدرہ اقرادختران دار،راشدسکنائے 275ای بی نے جن کا ہمارے خاندان میں پہلے بھی آنا جا ناتھاگھریلوں سامان اور ادویات لینے کا بہانہ بناکرنزدیکی دربارپر لے گئےشام تک واپس نہ آئے تو رات کو اغواکاروں کے گھروں کو چیک کیا جوکہ گھروں کو تالے لگاکر فرار ہوچکے تھے،نیامت علی نےالزام لگایا ہے کہ ملزمان نے اس کی بیوی کو حرام کاری کیلئے اغوا کیا ہے

 

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button