ملتان:پی ٹی آئی کنونشن کروانے پر پولیس نے مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ مخدوم رشید پر چھاپہ مار کر ان کے داماد زاہد بہار ہاشمی کو گرفتار کرلیا۔

مخدوم جاوید ہاشمی

پی ٹی آئی کنونشن میں شاہ محمود قریشی کے بچوں زین قریشی اور مہربانو قریشی نے بھی شرکت کرنا تھی۔

ملتان:پی ٹی آئی کنونشن کروانے پر پولیس نے مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ مخدوم رشید پر چھاپہ مار کر ان کے داماد زاہد بہار ہاشمی کو گرفتار کرلیا۔

جاوید ہاشمی آج اپنے آبائی گھر مخدوم رشید میں پی ٹی آئی کنونشن منعقد کروا رہے تھے۔ جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی پی ٹی آئی کے پی پی 220 سے امیدوار ہیں۔

پی ٹی آئی کنونشن میں شاہ محمود قریشی کے بچوں زین قریشی اور مہربانو قریشی نے بھی شرکت کرنا تھی۔
جاوید ہاشمی نے ٹویٹر پر پیغام دیا کہ بیسویں پولیس اہلکاروں نے میرے گھر کا محاصرہ کیا، گھر کے دروازے توڑے گئے، چادر چار دیواری کاتقدس کی پامالی کی گئی۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button