جمعیت علماء اسلام پنجاب نے دھاندلی زدہ انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے تحریک چلانے کا اعلا ن کردی

جمعیت علماء اسلام پنجاب

 

جے یوآئی پنجاب کی جنرل کونسل سپریم کونسل ضلعی صدورجنرل سیکرٹریزقومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس7مارچ بروز جمعرات صبح دس بجے جامعہ مدنیہ جدیدرائے ونڈ روڈلاہورمیں طلب کرلیا گیاہے

 

 

 

ساہوکا(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام پنجاب نے دھاندلی زدہ انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے تحریک چلانے کا اعلا ن کردیا اسی سلسلہ میں تحریک کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے جے یوآئی پنجاب کی جنرل کونسل سپریم کونسل ضلعی صدورجنرل سیکرٹریزقومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس7مارچ بروز جمعرات صبح دس بجے جامعہ مدنیہ جدیدرائے ونڈ روڈلاہورمیں طلب کرلیا گیاہے

اجلاس کے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن ہونگے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام تحصیل بوریوالہ کے سیکرٹری اطلاعات وترجمان منیراحمد ڈاہرمعاون سیکرٹری اطلاعات حافظ احسان احمدنے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں بتایا کہ اجلاس کی صدارت جے یوآئی پنجاب کے امیرشیخ الحدیث مولانامحمود میاں کریں گے

اجلاس صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرارکی زیرنگرانی ہوگااجلاس میں صوبائی جماعت کی کارگردگی رپورٹ پیش کی جائیگی صوبہ بھرمیں انتخابات کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گااور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔

 

 

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button