جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے امیدواروں،رہنماوں سمیت 13 نامزد اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی بوریوالا(راناعبدالوحید خان)جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے امیدواروں،رہنماوں سمیت 13 نامزد اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی بوریوالا کے ایس ایچ او خالد محمود کی مدعیت میں پی ٹی آئی کی امیدوار این اے 156 عائشہ نذیر جٹ،امیدوار پی پی 229 ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ،امیدوار پی پی 231 بیرسٹر خالد نثار ڈوگر سمیت شہباز ڈوگر،شانی ڈوگر،راشد عظیم،فرقان یوسف کھوکھر،رضوان بھٹی،ندیم سندھو،صابر اعوان،شہباز ڈوگر،علی سفیان سلدیرا سمیت 50 نامعلوم افراد کے خلاف ملک پاکستان اور پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی،شر انگیز تقاریر اور لوگوں کو ملکی سالمیت کے خلاف اکسانے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 231 بورے والا سردار خالد نثار ڈوگر نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں اپنی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن منعقد کیا تھا جس پر مقامی انتظامیہ کی طرف سے کارروائی کی گئی ہے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button