حکومتی نااہلی،برائلر اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،لہسن 750روپے کلو تک پہنچ گیا

حکومت پنجاب کے سرکاری ریٹ لسٹ میں 15 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

قیمتوں میں اضافہساہوکا(نامہ نگار)حکومت پنجاب کے سرکاری ریٹ لسٹ میں 15 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ پیاز 10 روپے مہنگا ہونے سے سرکاری ریٹ لسٹ میں 200 روپے کلو مقررہے لیکن مارکیٹ میں خشک پیاز 260 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔ ادرک 760، لہسن 750، پیاز 260، ٹماٹر 180، مٹر 300، اروی 250، شملہ مرچ 230 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔مہنگائی کی دوڑ میں مرغی اور انڈے سب سے تیز نکلے۔ چکن ایک ہی روز میں 22 روپے مہنگاہونے سے قیمت 602 روپے کلو ہو گئی۔ انڈے 2 روپے مہنگے ہونے سے394روپے درجن ہو گئے۔ انار بدانہ 950، انگور 750، سیب 400 روپے فی کلو، کیلا درجہ اول 200، درجہ دوم 140 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button