نگران وزیراعظم آف پاکستان وہی اچھاہے جو ایک بیگ گھر سے لیکر آئے اور وہی بیگ واپس لیکرجائے،حافظ حمداللہ

بشریٰ بی بی کی ڈائری سے ثابت ہوا پی ٹی آئی کی حکومت جادو ٹونے کے زیر اثر تھی، 9مئی کو سب کچھ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا،ترجمان پی ڈی ایم

ساہوکا(منیراحمد ڈاہر سے) جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ نگران وزیراعظم وہی اچھاجو ایک بیگ میں آئے اور وہی بیگ لیکرجائے،بشریٰ بی بی کی ڈائری سے ثابت ہوا پی ٹی آئی کی حکومت جادو ٹونے کے زیر اثر تھی، ڈیرہ اسماعیل خان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقرری پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم وہی اچھاجو ایک بیگ میں آئے اور وہی بیگ لیکرجائے۔

ایک سوال کے جواب میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا جوبشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں درج ہے، ویسے واقعات رونما بھی ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت اس وقت کی خاتون اول چلاتی تھیں، ڈائری سے ثابت ہوا چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت جادو ٹونے کے زیر اثر تھی۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا 9 مئی کو سب کچھ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل ہے، کیونکہ ان کی حکومت میں مخالفین پر بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا القادر ٹرسٹ کی زمین اور 190 ملین پاؤنڈ کس نے دی حقیقت سب کے سامنے آنی چاہیے۔ عمران خان کی گرفتاری پرحافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل ہے،ا لقادرٹرسٹ کی زمین،190 ملین پاونڈ کس نے دی حقیقت سامنے آنی چاہیے۔

قومی و مقامی سیاست دانوں کے انٹرویوزاگر آپ کو پسند ہیں تو ہماری ویب سائیٹ اردو فرسٹ ضرور وزٹ کرتے رہیں

0

نگران وزیراعظم آف پاکستان وہی اچھاہے جو ایک بیگ گھر سے لیکر آئے اور وہی بیگ واپس لیکرجائے،حافظ حمداللہ

User Rating: 4.7 ( 2 votes)

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button