کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 2035ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 2035ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کی کمی سے 213800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200روپے کی کمی سے 183300 روپے ہوگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں