گھر کی دیوارکے نیچے آکرماں گود میں لئے دو بیٹیوں سمیت جاں بحق،سپرد خاک

گھر کی دیوارکے نیچے آکرماں گود میں لئے دو بیٹیوں سمیت جاں بحق،سپرد خاک

گھر کی دیوار

ساہوکا(منیر احمد ڈاہر سے)گھر کی دیوارکے نیچے آکرماں گود میں لئے دو بیٹیوں سمیت جاں بحق،سپرد خاک۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ موضع میرن شاہ کے رہائشی غلام محمد کانجو کی اہلیہ شمیم بی بی اپنے مال مویشوں کا چارہ کاٹ کر واپس گھر آئی تو اسی دوران وہ اپنے پانچ بچوں سمیت سیلاب سے تباہ شدہ اپنے کچے مکان کی دیوار کے ساتھ اپنی ڈیڑھ سالہ چھوٹی بیٹی ایمان فاطمہ کو اپنی گود میں لیکر دودھ پلانے بیٹھ گئی جبکہ دو بڑے بچوں کو ٹوکہ مشین پر چارہ کترنے پر لگادیا کہ اسی اثنا ء میں سیم زدہ مکان کی کچی دیوان تین بیٹیوں اور ماں پر آگری ایک بچی نے بھاگ کر جان بچالی جبکہ ماں اپنی گود لیئے بیٹی ایمان فاطمہ اور ساتھ بیٹی سات سالہ دعافاطمہ سمیت کچی دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئیں ان تینوں ماں بیٹیوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،اس افسوسناک واقعہ سے علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہوگئی اہل علاقہ عوام نے مرحومین کے عزیز رشتہ داروں سے بڑے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button