گگو پولیس نے موٹرسائیکل گینگ کے 3ممبران اشفاق، غلام عباس اور عدیل کو گرفتارکرلیا

گگو پولیس نے موٹرسائیکل گینگ کے 3ممبران اشفاق، غلام عباس اور عدیل کو گرفتارکرلیاجن سے11مقدمات کے نتیجے میں 5لاکھ55ہزارروپے کا مال مسروقہ،7موٹر سائیکل،2جائز پسٹل برآمد کرکے چالان مرتب کرکے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل وہاڑی روانہ کردیاگیا

وہاڑی (اردوفرسٹ رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر پولیس تھانہ گگو نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے، موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ممبران کوگرفتارکرلیا، 11 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 5 لاکھ 55 ہزار مالیتی مال مسروقہ برآمدکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق برآمد شدہ مال مسروقہ میں 7 عدد موٹر سائیکل، و نقدی 90 ہزار روپے شامل ہیں
گرفتار ملزمان میں اشفاق، غلام عباس اور عدیل شامل ہیں۔
ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 2 عدد پسٹل بھی برآمد کیے گئے ہیں
ملزمان گھروں اور دکانوں کے باہر شہریوں کی گھڑی موٹر سائیکل چوری کرتے تھے

ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر گینگ کو ٹریس کرنے کے حوالے سے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی
کاروائی میں ڈی ایس پی بوریوالا محمد عمر فاروق کے زیرنگرانی ایس ایچ او گگو عدنان جمیل ٹیپو، اے ایس آئی عامر کاظمی اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا
منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈان میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے یہ تفصیلات محمد عیسیٰ خان ڈی پی اووہاڑی نے اپنے پولیس ترجمان کے ذریعے صحافیوں کو بتائیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایاجا رہا ہے۔

گگو پولیس نے موٹرسائیکل گینگ کے 3ممبران اشفاق، غلام عباس اور عدیل کو گرفتارکرلیاجن سے11مقدمات کے نتیجے میں 5لاکھ55ہزارروپے کا مال مسروقہ،7موٹر سائیکل،2جائز پسٹل برآمد کرکے چالان مرتب کرکے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل وہاڑی روانہ کردیاگیا

User Rating: 4.78 ( 2 votes)

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button