فتح شاہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عیسیٰ خان سکھیرا کے احکامات کی روشنی میں فتح شاہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں

فتح شاہ پولیس

ساہوکا(ریاض احمد چوہان سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عیسیٰ خان سکھیرا کے احکامات کی روشنی میں فتح شاہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں اسی طرح ایک کامیاب کارروائی میں 2ملزمان گرفتار 1800گرام چرس 80لیٹرشراب 50لیٹر لہن و چالو بھٹی برآمد ملزمان کے خلاف فوری مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان سکھیرا،اور ڈی ایس پی بوریوالا سردار ظفر اقبال ڈوگر کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیوں کے حصول کا سلسلہ جاری ہے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ مہر غلام مصطفیٰ سیال کی زیر نگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹرزمحمد ذکراللہ بھٹی و نوید احمد جتیرا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش لیاقت علی ولد اللہ دتہ جٹ سکنہ 46کے بی کوپل فتح شاہ سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سے 1800گرام چرس برآمد کی دوسری کاروائی میں ایاز احمد ولد منظور احمد لکھوکا سکنہ فاروق آ باد کے گھر میں ریڈ کر کے شراب کی چالو بھٹی سے 80لیٹر شراب 50لیٹر لہن برآمدکر کے گرفتار ملزمان لیاقت علی ولد اللہ دتہ جٹ سکنہ 46کے بی اور ایاز احمد ولد منظور احمد لکھوکا سکنہ فاروق آ بادکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ مہر غلام مصطفیٰ سیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتا منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button