ساہوکا پولیس عیدپر شراب فروشوں پربڑی مہربان ،جبکہ دو چرس فروش بھاری چرس کے ساتھ چالان،شہریوں کی ڈی پی او وہاڑی سے شراب کی سپلائی لائن توڑنے کی اپیل
ساہوکا پولیس عیدپر شراب فروشوں پربڑی مہربان،شہریوں کی ڈی پی او وہاڑی سے شراب کی سپلائی لائن توڑنے کی اپیل
دوچرس فروش بھاری چرس کے ساتھ چالان،جوڈیشل ریمانڈ پر وہاڑی جیل روانہ
ساہوکا(نامہ نگار)نواحی دیہاتوں سے عید کے لئے شراب کی ترسیل عا م پولیس کی کاروائی روائتی طور پر ایک ایف آئی آر تک محدود کم عمر نوجوان بھی شراب فروشوں کا شکارعید کے قریب آتے ہی نواحی دیہاتوں سےشہر کو شراب کی سپلائی تیز ہو چکی ہے شراب فروش بلا خوف و خطر رات اور دن کے اوقات میں بھی شراب کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں عید کی مناسبت سے دیہاتوں میں تیار ہونے والی دیسی شراب کا ریٹ 3 ہزار روپے فی لیٹر تک جا پہنچا ہے شراب کشید کرنے والوں نے چاند رات اور عید پر شراب کی فروخت زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے شہر میں موجود اپنے ایجنٹوں کے پاس شراب کا سٹاک پہنچانا شروع کر دیا ہے دوسری جانب پولیس موثر کاروائیوں کہ بجائے ایک ایف آئی آر دے کر دیگر شراب فروشوں کو کھلا میدان دے رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے شراب کی اس سپلائی لائن کو توڑنے کے لئے ڈی پی او وہاڑی سے عید تک شہر کے اطرافی راستوں پر موثر ناکہ بندی کے احکامات جاری کریں۔
ساہوکا(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عیسیٰ خان سکھیرا کے احکامات پرتھانہ ساہوکا پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں دو چرس فروش ملزم گرفتار ناجائز ساڑھے تین کلو چرس برآمد مقدمات درج ،چالان مرتب ڈسٹرکٹ جیل روانہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ایس ایچ او تھانہ ساہوکا