چوری کی بڑی واردات،یتیم سیدزادوں کی کریانہ دکان سے نقدی سمیت لاکھوں کا سامان غائب

چوری کی بڑی واردات

بخاری کریانہ سٹور ساہوکا میں چوری کی بڑی واردات،نامعلوم چوروں نے نقدی سمیت لاکھو ں کا سامان چرالیا۔

 

چوری کی بڑی واردات

ساہوکا(نامہ نگار)بخاری کریانہ سٹور ساہوکا میں چوری کی بڑی واردات،نامعلوم چوروں نے نقدی سمیت لاکھو ں کا سامان چرالیا۔تفصیلات کے مطابق ساہوکا کے معروف کاروباری شخصیت مرحوم سید الحاج مہرعلی شاہ بخاری ؒ کی وفات کے بعد چوروں نے انکے بیٹوں سید شبیر حسین شاہ بخاری،سید محمد علی شاہ

چوری کی بڑی واردات

بخاری کی کریانہ کی معروف دکان بخاری کریانہ سٹور سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے چھت پھاڑکر چالیس ہزارروپے غلہ میں پڑی نقدی سمیت لاکھوں روپے کی اشیاء ضروریات، گھی، سگریٹ،چائے کے پیکٹ، بسکٹ وغیرہ تقریبا دولاکھ مالیتی سامان چراکرفرار ہوگئے،چوری کی بڑی واردات پر انجمن تاجران کریانہ سٹور ساہوکا کے عہدیداران نے ڈی پی او وہاڑی سے نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے

 

 

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button