بلوچستان لہو لہو،دومختلف اضلاع میں دھماکے، جاں بحق افراد کی تعداد 30ہوگئی
بلوچستان لہولہو،دومختلف دھماکوں میں 30سے زائدافراد شہید،درجنوں زخمی
بلوچستان لہولہو،مولانافضل الرحمان کی پارٹی پر بمب دھماکے پیشن گوئی سچ ثابت،سکیورٹی ادارے منہ دیکھتے رہے گئے،دومختلف دھماکوں میں 30سے زائدافراد شہید،درجنوں زخمی،ملک بھر میں جمعیت کے کارکنان افسردہ،سکیورٹی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفترمیں دھماکہ جس کے نتیجہ میں 20افراد موقع پر شہید ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں جن میں دس افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،
بلوچستان میں دوسرادھماکہ پشین میں ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 10افراد
شہیداور 15زخمی ہوئے ہیں جن میں 8کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،زخمیوں کو فوری نزدیکی ہسپتال پہنچا دیاگیا ہے اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر سکیورٹی حالات کو سخت کرنے کا احکامات دے رہے ہیں صوبائی حکومت کا الیکشن کاعمل جاری رکھنے کا عزم۔