ہم بجلی،کھاد،روٹی،سبزیاں،ٹریکٹر سستے کریں گے اور بوریوالا کو ضلع بناکر ائیرپورٹ قائم کریں گے میاں نواز شریف

تیس کروڑعوام کے وطن پاکستان کو سیاسی تجربہ گاہ بنانے والی قوتیں کہاں ہیں

 

ساہوکا (منیراحمد ڈاہر سے) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ تیس کروڑعوام کے وطن پاکستان کو سیاسی تجربہ گاہ بنانے والی قوتیں کہاں ہیں میری حکومت کے بعد وقت بدل گیا ہے پہلے روٹی 4روپے کی تھی آج 20روپے کی ہوگئی بجلی کا 500والا بل اب 20ہزار کا آتا ہے گیس آج مل نہیں رہی نوازشریف کے دور میں سبزیاں 10روپے کلو ملتی تھیں آج قیمتیں کہاں پہنچ گئی ہیں میرے دور میں ٹریکٹر 9 لاکھ کا تھا آج 38 لاکھ کا ہوگیا یوریا کھاد 1200روپے کی تھی آج 5ہزار کی بوری ملتی ہے کیا یہ تبدیلی ہے وعدہ کرتا ہوں مسلم لیگ ن حکومت میں آکر مہنگائی کو مٹائے گی اگر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر حکومت نہ گرائی جاتی تو آج قوم کا یہ حال نہ ہوتااس ٹولے نے پاکستان کے جسم پر کلہاڑا مارا ہے

میاں نواز شریف

حکومت میں آکر بورے والا کو ضلع بناونگا اور عین ممکن ہے بورے والا میں ائیرپورٹ بھی بنائیں موٹروے بورے والا سے گزرے گی جلسے سے خطاب میں نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو ووٹ دیں تاکہ وہ منتخب ہوکر آپکی خدمت کرسکیں ہمارے مخالفین جہاں بھی جاکر جلسہ کرتے ہیں وہاں پر نوازشریف کے ہی منصوبے نظر آتے ہیں پاکستان میں کوئی بھی بڑا منصوبہ دیکھ لو وہ مسلم لیگ ن کے دور میں بنا ہے سب جماعتیں نواز شریف پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں آج اگر کسی کو قوم کی فکر ہے تو وہ میاں نوازشریف ہے ہمارا منشور ہر شہر اور گاوں کی ترقی ہے انتخابی جلسہ سے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مریم اورنگ زیب، سینٹر پرویز رشید،سید ساجد مہدی سلیم، میاں عرفان دولتانہ سعید احمد خاں منہیس، میاں ثاقب خورشید، چوہدری یوسف کسیلیہ،میاں خالق نواز آرائیں، نور خاں بھابھہ،فیاض خان نمبردار ساہوکا،محمد آفتاب خان ساہوکا ایڈوکیٹ،محمد رضوان خان ساہوکانمبردار،ندیم خان ساہوکا نمبردار،فداحسین ساہوکا، راجہ غلام بنی،عبدالرؤف خان ساہوکا،سیٹھ محمد عرفان رحمانی،سیٹھ محمد اسلم رحمانی،ساہوکا کے رہائشی پاکستان مسلم لیگ ن کے جیالے سیٹھ محمد نعیم رحمانی، مدینہ الیکٹرونکس چشتیاں روڈ ساہوکا والے بھی ایک بڑے قافلے کے ساتھ میاں نواز شریف کے جلسہ میں شریک ہوئے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button