بیٹے کو نشییوں کی صحبت سے دور رکھنے کا رنج،نشی ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر باپ کو اینٹوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا

بیٹے کو نشییوں کی صحبت سے دور رکھنے کا رنج،نشی ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر باپ کو اینٹوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا

نشییوں کی صحبتساہوکا(منیراحمد ڈاہر سے)بیٹے کو نشییوں کی صحبت سے دور رکھنے کا رنج،نشی ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر باپ کو اینٹوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق ساہوکا کے نواحی چک نمبر 317ای بی دیوان صاحب کے رہائشی پیر محمد شہباز چاولیانہ نے تھانہ ساہوکا میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں شہباز احمد اور میرا بیٹامحمد سہیل اپنے گھر میں موجود تھے کہ اسی محلہ کے نشی افراد نے میرے بیٹے کو اپنے پاس بلوایا جب میں نے اس کو ان کے ساتھ جانے سے منع کیا تو نشی ملزمان آگ بگولہ ہوگئے میرے گھر میں داخل ہوکر ملزمان محمد شاہد ولدلیاقت علی مسلح اینٹ،شوکت علی ولدجلال دین مسلح اینٹ اقوام چاولیانہ اور فخر حسین ولدمختیار قوم نائی مسلح اینٹ ساکنان چک نمبر 317ای بی دیوانصاحب نے حملہ کرکے مدعی مقدمہ کو شدیدزخمی کردیا ڈاکٹری رپورٹ کے بعد تھانہ ساہوکا پولیس نے مدعی کی درخواست مقدمہ درج کرکے کاروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button