بلے کا نشان ملنے پر پی ٹی آ ئی ورکرز خوش،بھنگڑ ے میٹھائیاں تقسیم

بلے کا نشان ملنے پر پی ٹی آ ئی ورکرز خوش،بھنگڑ ے میٹھائیاں تقسیم

بلے کا نشان

پشاور(اردو فرسٹ نیوز آن لائن)خیبر پختون خاہ پشاور کی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے انٹر اپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سیاسی جماعت کو ‘بلے’ کا نشان واپس کر دیا,عدالت نے کہاکہ چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد ڈبل بنچ میں کیس سنا جائے، کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا۔

پی ٹی آئی کی انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف درخواست پر جسٹس کامران نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جسٹس کامران نے کہاکہ یہ تو الیکشن کمیشن ایک پارٹی کو الیکشن سے آؤٹ کررہی ہے،اگر عدالت کل اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر ٹھیک نہیں تو پھر کیا ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں دوران سماعت جسٹس کامران نے کہاکہ سیاسی جماعت انٹراپارٹی الیکشن کرائے تو پھر سرٹیفکیٹ جمع کرتی ہے،وکیل نے کہاکہ بالکل7 دن میں پارٹی نے سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہے،جسٹس کامران نے کہاکہ آج کیس موشن میں ہے آپ نہ آتے تو ہم ان کو سنتے اور عبوری ریلیف پر فیصلہ کرتے۔
جسٹس کامران نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ آ گئے ہیں تو آپ کو سنیں گے، اے اے جی نے کہاکہ انٹرم ریلیف اگر دیا گیا تو یہ تو پوری درخواست پر فیصلہ ہوگا، جسٹس کامران نے کہاکہ یہ تو الیکشن کمیشن ایک پارٹی کو الیکشن سے آؤٹ کررہی ہے،اگر عدالت کل اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر ٹھیک نہیں تو پھر کیا ہوگا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ابھی چھٹیاں ہیں اس کیس کو چھٹیوں کے بعد سنیں،جسٹس کامران نے کہاکہ آپ بتائیں کہ پاکستان میں کتنی سیاسی پارٹیاں ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ 175 پارٹیاں ہیں،جسٹس کامران نے کہاکہ کیا کسی اور پارٹی کونوٹس جاری کیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل کردیا،پشاور ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کر دیا،عدالت نے کہاکہ چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد ڈبل بنچ میں کیس سنا جائے، کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button