پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے ساتھ سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے ساتھ سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریلیا کے ساتھ سڈنی ٹیسٹ

کراچی(اردو فرسٹ نیوز آن لائن) پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے ساتھ سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف تیسرے سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ اوپنرصائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سڈنی ٹیسٹ کے لیے شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی پر سے ورک لوڈ کم کرنے کے لیے انہیں آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button