امریکی انٹیلی جنس نے اسرائیل کو حزب اللہ سے جاری جنگ میں واضح ناکامی سے خبردار کردیا؟

امریکی انٹیلی جنس نے اسرائیل کو حزب اللہ سے جاری جنگ میں واضح ناکامی سے خبردار کردیا؟

امریکی انٹیلی جنس واشنگٹن (اردوفرسٹ نیوز آن لائن) امریکی (یو-ایس) دفاعی امریکی حساس اداروں کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔

پاکستان کے نامور ٹی وی جیو نیوز نے امریکی اخبار کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ سے جنگ میں ناکامی کا واضح خطرہ ہے، غزہ میں فوجی کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیل کی فوجی صلاحیت کم ہو جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی عہدیداروں نے اسرائیلی رہنماؤں کو حزب اللہ سے براہ راست تنازع سے متعلق خدشات ظاہر کر دیئے۔ اسرائیلی فوج نے تازہ کارروائیوں میں 30 سے زائد مرتبہ لبنانی مسلح افواج کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو تشویش ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا ء کی خاطر لبنان تک جنگ بڑھا سکتے ہیں۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button