کھادر نہر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق،لاشوں کونکال کر ورثاکے حوالے کردیاگیاایک سپرد خاک
جملیرا،چاہ رحموں والا اڈہ سے گزرتی کھادر نہر میں ڈوب کر دونوجو جاں بحق،لاشوں کونکال کر ورثاکے حوالے کردیاگیاایک سپرد خاک
ساہوکا(نامہ نگار)جملیرا،چاہ رحموں والا اڈہ سے گزرتی کھادر نہر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق،لاشوں کونکال کر ورثاکے حوالے کردیاگیاایک سپرد خاک۔تفصیلات کے مطابق ساہوکا کے نواحی علاقہ جملیراکے رہائشی دونوجوان (1) حاجی اللہ یار خان جملیراکے بیٹے اورایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی صفدرحسین جملیرا کے بھائی سیٹھ صدام حسین جوکہ ذہنی طورپر بیمار تھے /ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے نہر میں نہانے لگا تو ڈوب کر اللہ پاک کو پیاراہوگیا ،مرحوم سیٹھ صدام جملیرا کی نعش تلاش کے بعدکھادر نہرسے مل گئی،جسکو آج صبح نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا،
جبکہ دوسرانوجوان محمدارشاد عرف شادا جملیرا ،آج شام جوکہ ڈیرہ غازیخان کارہائشی تھااور یہاں پر اپنے کزن محمد اختر خان جملیرا کے پاس بطور مہمان آیا ہوا تھا ارشاد کا بھی ذہنی توازن درست نہ تھاوہ بھی کھادر نہر میں ڈوب گیا جسکی نعش چک نمبر 40کےبی کی پل کے قریب سے ملی اہل علاقہ کی اطلاع پر ساہوکاپولیس موقع پہنچ گئی اور نعش کو پانی سے باہر نکال کر ضروری کاروائی کیلئے تھانہ ساہوکا لیکر آگئے