زمیندارکا ناجائزقابضین کے خلاف 15پر کال کرنا جرم بن گیا،تفتیشی سب انسپکٹر نے مدعی زمیندار کو پرچہ درج کرنے کی دھمکیاں دیکر5ہزارروپے نقد رشوت بٹور لی مزید 20ہزارکی ڈیمانڈ

زمیندارکا ناجائزقابضین کے خلاف 15پر کال کرنا جرم بن گیا
ساہوکا:محمد افضل اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بیان دے رہاہے

 

 

ساہوکا(نامہ نگار)زمیندارکا ناجائزقابضین کے خلاف 15پر کال کرنا جرم بن گیا،تفتیشی سب انسپکٹر نے مدعی زمیندار کو پرچہ درج کرنے کی دھمکیاں دیکر5ہزارروپے نقد رشوت بٹور لی مزید 20ہزارکی ڈیمانڈکرنے لگانہ دینے پر ناجائز مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دینے لگا،موقف میں کہا کہ ایس ایچ اوساہوکا میری مٹھی میں ہے،متاثرین کا اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ساہوکا کے نواحی چک نمبر 40کے بی کے رہائشی زمیندار محمد افضل چاولیانہ نے اہل علاقہ کے حاجی غلام مصطفی،شاہد رسول،انتظار حسین،اور قربان علی کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ میری ملکیتی زمین پر مخالفین ناجائزقبضہ کرنے کی نیت سے میرے رقبہ سے ناجائز کھال بنارہے تھے میں نے 15 پر کال کی تو ساہوکا تھانہ سے سب انسپکٹر میاں تنویرموقع پرآئے اور دونوں فریقین کو تھانہ لیکر چلے گئے وہاں پر مدعی زمیندار محمد افضل کو 15کال کرنے کے جرم کا پرچہ درج کرنے دھمکی دیکربھاری رشوت کا مطالبہ کیاوقتی طور پر نقدی 5ہزارروپے میاں تنویر نے رشوت وصول کرلی جبکہ باقی ماندہ 20ہزار روپے وعدہ دینے پر زمیندار کو رہاکردیا،

 

زمیندارکا ناجائزقابضین کے خلاف 15پر کال کرنا جرم بن گیا
ساہوکا:سب انسپکٹر تھانہ ساہوکا میاں تنویر کی فائل تصویر

 

 

کچھ دن گزرنے پر سب انسپکٹر میاں تنویر باقی رشوت 20ہزار کی ڈیمانڈ کررہاہے نہ دینے پر طرح طرح کے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے اس متعلق میاں تنویرسب انسپکٹر تھانہ ساہوکا سے موقف لیا گیا تو انکا کہناتھاکہ ایس ایچ او تھانہ ساہوکا میری مٹھی بند ہے اس بارے میں صحافی کون ہوتے ہیں مجھ سے پوچھنے والے جاؤ جو کچھ کرنا ہے کرلواعلیٰ افسران کو سب پتہ ہے،متاثرہ زمیندار محمدافضل چاولیانہ نے اہل علاقہ کے نمائندہ افرادحاجی غلام مصطفی،شاہد رسول،انتظار حسین،اور قربان علی کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے کاروائی کی اپیل کی ہے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button