پولیس لائنز وہاڑی میں تقریب حوالگی مال مسروقہ، وہاڑی پولیس نے، 22 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کر کے مدعیان کے حوالے کر دیا گیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمدعیسیٰ خان نے کہا ہے کہ وہاڑی پولیس عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کی محافظ ہے اور علاقے سے جرائم کے خاتمے میں اور امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔
پولیس جاگتی ہے تو عوام سکون کی نیند سوتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہاڑی پولیس نے شب و روز محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز وہاڑی میں تقریب تقسیم حوالگی مال مسروقہ کے دوران پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمدعیسیٰ خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہاڑی پولیس کی بہترین حکمت عملی سے جرائم پیشہ کے لیے چھپنا مشکل ہو گیا ہے ملزمان کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہو قانون کی نظر سے زیادہ دیر اوجھل نہیں رہ سکتے۔
میری وہاڑی تعیناتی کے فوری بعد ضلعی پولیس کڑی آزمائش تھی چند جرائم پیشہ عناصر عوام میں بے سکونی کا باعث اور پولیس کے لیے چیلنج بنے ہوئے تھے۔
جس کے لئے تمام ایس ایچ اوز سمیت آئی ٹی، سی آئی اے اور ایلیٹ سمیت خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جو کہ ہیومین انٹیلی جینس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف ملزمان تک پہنچے بلکہ ریکارڈ برآمدگی بھی کی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمدعیسیٰ خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پولیس نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران اپنی بہترین حکمت عملی سے 22کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کو یقینی بنایا جس میں روئی سمیت ڈکیتی شدہ ٹرالہ مالیتی 2کروڑ 75لاکھ روپے، 176عدد موٹر سائیکل مالیتی 1کروڑ 53لاکھ روپے،
کار مالیتی 12لاکھ روپے، سرقہ بالجبر کے 301مقدمات ٹریس کر کے 1کروڑ 99لاکھ روپے، وہیکل چھیننا کے 57مقدمات ٹریس کر کے مالیتی32لاکھ 91ہزار روپے،مویشی گائے،بھینس،بکریاں چوری کے 169مقدمات ٹریس کر کے 1کروڑ15لاکھ 25ہزار 600روپے،دیگر چوری کے723 مقدمات ٹریس کر کے 12کروڑ 34لاکھ روپے،56تولہ طلائی زیور مالیتی 1کروڑ40لاکھ روپے مالیتی برآمدگی شامل ہے۔خطرناک121 گینگ کے خلاف کاروائی کے دوران319ملزمان کوگرفتارکرکے16 کروڑ،77لاکھ روپے مالیتی مال مسرقہ برآمد کیا گیا۔
وہاڑی پولیس نے دن رات کی انتھک محنت سے 16اندھے قتل جبکہ ڈکیتی/رابری معہ قتل کے 7مقدمات کو ٹریس کرکے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ اس عرصہ کے دوران 75 پولیس مقابلوں کے دوران 45سفاک ڈکیت اور خطرناک کریمنل ہلاک اور 59زخمی ہوئے جبکہ 21 گرفتار ہوئے۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران115اے کیٹگری سمیت 1220مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے۔
ضلع وہاڑی کو منشیات سے پاک کرنے کے حوالے سے مہم کے دوران 1396منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 701کلو چرس،8کلو افیون جبکہ 38ہزار لیٹر شراب برآمد کی گئی
۔643اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 12کلاشنکوف،61بندوق، 27رائفل 521پسٹل، 13ریوالور، 09کاربین اورہزاروں گولیاں برآمد کیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی فاروق احمد اور دیگر مہمانان گرامی کے ہمراہ ریکوری مدعیان کے حوالے کی جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے.
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد، ڈی ایس پی بوریوالا ظفر اقبال ڈوگر، ڈی ایس پی سرکل صدر محمد اشرف تبسم، ڈی ایس پی میلسی رانا ندیم اقبال، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم حاکم علی خان بلوچ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹرز روبینہ عباس، ضلع بھر کے ایس ایچ اوز، سید ساجد مہدی سلیم شاہ ایم این اے، ملک نوشیر انجم لنگڑیال،