جمعیت علماء اسلام یونین کونسل نمبر 55جملیراکی یونٹ سازی مکمل،محمد عمرفاروق خان، امیر،مولانا محمد رفیق خان جملیرا جنرل سیکرٹری منتخب
جمعیت علماء اسلام یونین کونسل نمبر 55جملیراکی یونٹ سازی مکمل،محمد عمرفاروق خان، امیر،مولانا محمد رفیق خان جملیرا جنرل سیکرٹری منتخب،دیگرمولانامحمد شبیر،قاری محمد احمد،محمداقبال،محمدآصف،محمدممتاززرگربھی مرکزی عہدوں پر منتخب ہوگئے،اہلیان علاقہ کی جے یوآئی کے منتخب ذمہ داران کو مبارک باد پیش
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی پنجاب میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظرعوام الناس خصوصا نوجوان طبقہ روزبروز جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہورہے ہیں اسی تناظر میں بوریوالا کی یونین کونسل نمبر55جملیرامیں ضلعی امیر جے یو آئی قاری شاہین اقبال کی زیر سرپرستی جمعیت علماء اسلام یونین کونسل نمبر 55جملیرا کے کارکنان کا ایک اجلاس اڈا جملیرا پر منعقد ہوا
اجلاس میں جمعیت علماء اسلام یونین کونسل نمبر 55جملیرا کے تمام مواضعات،رکھ جملیرا،نوشہرہ جملیرا،دادجملیرا،ماجھی جملیرا،امیدہ لکھوکا،جنگا جوئیہ،چک نمبر35کے بی،چک نمبر39کے بی،چک نمبر 36کے بی،چک نمبر 37کے بی،سے جمعیت کے کارکنان،شہنشاہ خطابت مولانا سید ناصر حسین شاہ،معروف زمیندارمحمد احمد خان جملیرا،قاری عبداللطیف،محمد شاہد،حافظ شبیر احمد،لیاقت علی،حافظ احمد بخش،محمدممتاز زرگر،حافظ محمداحمد،نمبردارنوشہرہ جملیرامولانامحمد رفیق خان جملیرا،معروف زمیندارمحمد عمرفاروق خان جملیرا،قاری جمیل احمد،محمدآصف،الطاف حسین،رشیداحمد،غلام دستگیر،عبدالماجد،مولانا محمد وسیم،قاری طارق حسین،ماسٹر محمد افضل،مزمل حسین سمیت درجنوں معروف افراد نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیارکی
جس پر دستوری طورپرجے یوآئی یونین کونسل نمبر55جملیرا،کا ایک یونٹ زیرصدارت تحصیل امیرقاری شاہ محمد،جنرل سیکرٹری مولانامحمد اسلم فاروقی،سیکرٹری اطلاعات و نشریات جے یو آئی تحصیل بوریوالامنیراحمد ڈاہر،کی موجودگی میں اکثریت رائے شماری سے علاقہ کے معروف زمیندار محمد فاروق خان جملیرا کو صدر/امیرجمعیت علماء اسلام یونین کونسل نمبر 55جملیرا،جبکہ نوشہرہ جملیرا کے نمبردار مولانا محمد رفیق خان جملیرا کو جنرل سیکرٹری/ناظم عمومی یونین کونسل نمبر55 جملیرا،منتخب کیا گیا،نائب امیرمولاناشبیراحمد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری محمد احمد،سیکرٹری اطلاعات ونشریات محمد اقبال،معاون اطلاعات و نشریات محمد آصف،خزانچی صوفی محمد ممتاز زرگر منتخب ہوئے جس پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب میں علاقہ بھر کی معزز شخصیات نے شرکت کی اورباقاعدہ طور پر جمعیت علماء اسلام پاکستان ضلع وہاڑی کے امیر قاری شاہین اقبال نے نوٹیفیکیشن جاری کرکے