ڈاکوؤں،چوروں،رسہ گیروں کیلئے خوف کی علامت چوہدری روف اقبال گجرتھانہ ساہوکا تعینات
تھانہ ساہوکا کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت علاقے میں برداشت نہیں کروں گا منشیات فروش معاشرے کا گند ہے انہیں صاف کرنا ہمارا فرض ہے ایس ایچ او تھانہ ساہوکاچوہدری روف اقبال گجر
تفصیل کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ ساہوکا چوہدری روف اقبال گجر نے گزشتہ روز معززین علاقہ پولیس افسران اور میڈیا نمائندگان سے تعارفی میٹنگ کی میٹنگ میں انویسٹیگیشن انچارج میاں تنویر احمد۔قاری عبدالغفار،محرر سید مظہر حسین شاہ۔محمد اشرف ڈوگر،سابق ناظم ضیاء احمد خان ڈھڈی۔سابق نائب ناظم حاجی محمد اقبال بھٹی محمد عثمان خان ساہوکا۔میاں سہیل گگو منڈی۔چوہدری عمران عباد منیر احمد ڈاہر۔محمد ریاض چوہان۔ملک محمد نوازسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء للہ عوام کے جان ومال کی حفاظت علاقے سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح میں شامل ہے معزز ین علاقہ پولیس کی مدد کریں میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے جرائم کے خاتمہ کیلئے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی منشیات فروش جواری اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتوں گا
عوام کو اب کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے تھانہ ساہوکا کے علاقہ میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال اور دوران گشت کڑی نگرانی کی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وھاڑی عیسی خان سکھیرا کی ہدایات ایس ڈی پی او بوریوالا سردار ظفر اقبال ڈوگر کی نگرانی سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ہم سب مل جل کر سماج دشمن عناصر کا صفایا کریں گے