انسانی زندگی بچانے والی ادویات تیارکرنے والی کمپنیوں کا ایکا،ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

latest Urdu News

کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں فوری کمی لائی جائے اور غریب اور متوسط طبقے کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے

 

وہاڑی(اردو فرسٹ نیوز آن لائن)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈ ر گسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر محمد اختر بٹ نے کہا کے انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں آئے روز ناقابل برداشت جان لیوا اضافہ خود کش حملے کے مترادف ھے ملک میں کام کرنے والی کمپنیوں نے ایک بار پھر مختلف ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔مہنگائی سے پریشان حال عوام کے لئے علاج معالجہ بھی دشوار ہو گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں نے مختلف میڈیسن کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایموکسل کیپسول کی قیمت 627.67 سے بڑھا کر 697روپے کر دی گئی ہے۔ایموکسل فورٹ اورل کی قیمت147.61سے بڑھا کر 175روپے،ایموکسل اورل کی قیمت 113.24 سے بڑھا کر 118روپے،اوگمنٹین اورل سیرپ کی قیمت 220سے بڑھا کر 344روپے اور اسی دوائی کے بڑے پیک کی قیمت 356سے بڑھا کر 544روپے کر دی گئی ہے۔فورٹم انجکشن ایک گرام کی قیمت 487سے بڑھا کر 797روپے،فورٹم انجکشن 250ملی گرام کی قیمت 170سے بڑھا کر 247روپے،فورٹم انجکشن500ملی گرام کی قیمت273.33سے بڑھا کر 478روپے،انکھوں کے علاج میں استعمال ہونے والی کریم پولی فیکس کی قیمت 44.70سے بڑھا کر 78روپے،پولی فیکس سکن کی قیمت 104.32روپے سے بڑھا کر 147روپے اور سپٹران ڈی ایس گولی کی قیمت825.12سے بڑھا کر 837روپے کر دی گئی ہے۔کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں فوری کمی لائی جائے اور غریب اور متوسط طبقے کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے جبکہ اس کے برعکس دو تین ادویات کی قیمتوں میں کمی ھوتی ھے تو میڈیا پر تشہیر کی جاتی ھے بے پناہ اضافے پر چپ سادھ لی جاتی ھے جس سے ظاہر ھوتا ھے ملک میں جنگل کا قانون ھے جس سے عوام علاج معالجے سے محروم ھو رھے ہیں

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button