پشاور میں باپ نے مخالف سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنے پر بیٹے کو قتل کردیا

بیٹے کو قتل کردیا

باپ کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی جبکہ بیٹا تحریک انصاف کو سپورٹ کررہا تھا

 

پشاور (اردوفرسٹ نیوزآن لائن)پشاور میں باپ نے مخالف سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنے پر بیٹے کو قتل کردیا
تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈبیر میں باپ نے بیٹے کو قتل کردیا،باپ کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی جبکہ بیٹا تحریک انصاف کو سپورٹ کررہا تھا،بیٹے نے گھر پر تحریک انصاف کا جھنڈا لگایا جس پر باپ کو غصہ تھا،باپ نے طیش میں بیٹے پر فائرنگ کردی،پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہوگیا باپ فرار ہوگیا۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button