چترال سے آئے تبلیغی جماعت کے ذہنی مریض ساتھی نے جھگڑے کے دوران ساتھی پر چھری کا حملہ کرکے55سالہ بزرگ کو قتل کردیا،گرفتار

وہاڑی (چوہدری محمد آصف سے)وہاڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے کہ خانیوال روڑ چک نمبر 34 ڈبلیو بی کی مسجد میں تبلیغی جماعت آئی ہوئی تھی جن کے چترال کے رہائشی دو ساتھی صادق اللہ اور اسلام دین کا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر صادق اللہ نامی نے اپنے ساتھی 55 سالہ اسلام دین ولد محمد شاہ کو چھری مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا

جسے ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا پولیس تھانہ صدر وہاڑی کے ایس ایچ او حسن آفتاب کیانی نے بتایا کہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم صادق اللہ کو گرفتار کر لیا واضح رہے کہ چترال سے صادق اللہ ولد سلطان گل اور اسلام دین ولد محمد شاہ دونوں 40 دن کے لئے تبلیغی جماعت کے ساتھ آئے تھے جو 18 جنوری کو وہاڑی پہنچے تھے تبلیغی جماعت کے دیگر ممبران ساتھیوں کے مطابق ملزم صادق اللہ کو ”سایہ” کا مسئلہ تھا جو ذہنی طور پر اپ سیٹ تھا

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button